وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے ہیرو کیپٹن یحییٰ عبد الصمد شہید (ستارہ بسالت)

 


کیپٹن یحییٰ عبدالصمد شہید راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پانچ سال پاک آرمی میں اپنی دیوٹی سرانجام دی۔ 

کیپٹن یحییٰ دو سال سے جنوبی وزیرستان میں تعینات تھے۔ کیپٹن یحییٰ عبدالصمد شہید ایک جرات مند، بہادر اور نڈر سپاہی تھے۔ 8 جنوری 2014 کو دہشت گردوں نے لدھا، جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے کیپٹن یحییٰ اور ان کے ساتھیوں نے کامیابی سے پسپا کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی میں دس (10) دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ لیکن اس حملے میں کیپٹن یحییٰ عبدالصمد نے جام شہادت نوش کیا، اس کے جسم پر 13 گولیاں لگی تھیں۔ یوں ایک بہادر نوجوان نے اپنے وطن کی دفاع کے خاطر اپنے آپ کو قربان کردیا۔ پاکستانی قوم اپنے نوجوانوں کی شہادتیں ہمیشہ یاد رکھیں گے کہ ان کی مسقبل کیلئے کتنے لوگوں نے اپنے آپ کو قربان کردیا تھا۔ 


کیپٹن یحییٰ عبدالصمد شہید کی نماز جنازہ 09 جنوری 2014 کو اسلام آباد میں ادا کی گئی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ  سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔ 

حکومت نے کیپٹن یحییٰ عبدالصمد شہید کو اس کے  بہادری اورجرات مندانہ کاروائی کیلئے ستارہ بسالت سے نوازا۔


کیپٹن یحییٰ عبدالصمد شہید 
  شہادت - 8 جنوری 2014 کو، لدھا، جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے۔
  پیدائش - راولپنڈی
  یونٹ - 41 پنجاب
  کورس - 33 گریجویٹ کورس
  کمیشن - 2009 میں
سروس - 5 سال



Comments