آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر کی حقیقت سامنے آگئی۔

پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائز جب بھی کسی کھلاڑی سے معاہدہ کرتی ہیں تو پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی 70فیصد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جاتی ہے اور باقی تیس فیصد رقم پاکستان سپر لیگ ختم ہونے کے بعد ٹرانسفر کی جاتی ہے ایک مہینے کے اندر اندر ہے۔جو اکاؤنٹ نمبر جیمز فالکنر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز کو دیا اسی اکاؤنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 70فیصد رقم ٹرانسفر کردیں۔جب فالکنر پاکستان آئے تو انہوں نے کوئٹہ کی انتظامیہ سے کہا کہ جو اکاؤنٹ میں نے آپ کو دیا تھا وہ تو بند ہے لہذا اب دوبارہ مجھے پیمنٹ کریں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ شروع میں ہیں ان کو پیمنٹ کر چکی تھی جس بینک میں وہ رقم بھیجی گٸ پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس کی تفصیلات حاصل کی تو پتہ چلا کہ فلکنر ستر فیصد اماؤنٹ پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں اور بینک نے اسٹیٹمنٹ بھی پی سی بی کے حوالے کی۔جبکہ فلکنر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کو بلیک میل کرتے رہے۔جب ان کی حقیقت سامنے آگئی تو انہوں نے پاکستان سپر لیگ کو ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا فیصلہ کیا ۔

Comments